صوبائی وزیر صنعت کی زیر صدارت ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ پنجاب کا اجلاس،ادارے میں بہتری کیلئے نیا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ پنجاب شہریار خان نے بورڈ کی ورکنگ،کارکردگی،تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی،اجلاس کے دوران ادارے میں بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا،ادارے کی ورکنگ میں مزید بہتری کیلئے نیا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دینے …

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ پنجاب شہریار خان نے بورڈ کی ورکنگ،کارکردگی،تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی،اجلاس کے دوران ادارے میں بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا،ادارے کی ورکنگ میں مزید بہتری کیلئے نیا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی ہوا۔

صوبائی وزیر صنعت نے ادارے کی ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ پنجاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے بہترین ادارہ بنایا جائے گا ،بورڈ آف مینجمنٹ میں باصلاحیت اور محنتی افراد کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معیاری فنی تعلیم کو فروغ دے کر غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے مٹائیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کی لیبزاور کورسز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار میں بہتری آئے گی۔

صوبائی وزیر کو بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کے زیر اہتمام ہر سال 50سے60ہزاربچوں کے شارٹ کورسز کے حوالے سے امتحانات اور سرٹیفیکیشن ہوتی ہے اوربورڈ کے تحت 181ٹریڈز کے امتحانات لئے جاتے ہیں۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر،ڈی جی ٹیوٹا اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔