31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںصوبائی وزیر لائیو سٹاک نے جنوبی پنجاب کی مستحق خواتین میں لائیو...

صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے جنوبی پنجاب کی مستحق خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے پروگرام کی قرعہ اندازی کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔5فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے جنوبی پنجاب کی بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔انہوں نے پراجیکٹ کی قرعہ اندازی میں خوش نصیب خواتین کے نام بھی نکالے۔ پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ آج سے ہی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بیوہ و مطلقہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم کا عمل بھی شروع ہو جائے گا جس کا آغاز سب سے پہلے تحصیل ملتان سے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ایک سال سے کم عرصہ میں پنجاب حکومت کے بیشتر پراجیکٹس پر عملدرآمد جاری ہے۔لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبوں میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی بدولت پنجاب میں کسان خوشحالی کی منازل طے کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کا پروگرام وزیر اعلی پنجاب کا خواتین کی خودمختاری کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس کا مقصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والی خواتین کو سپورٹ کرنا ہے۔پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں صحت مند گائیں (وچھی) اور بھینس(جھوٹیاں) مفت فراہمی کی جائیں گی۔اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواست موصول ہو چکی ہیں۔

وصول شدہ درخواستوں میں سے 11880 خواتین کی درخواستیں تصدیق ہو چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اربن یونٹ نے گھر گھر جا کر فزیکل وریفیکیشن کے بعد اہل درخواست کنندہ خواتین کی تصدیق کا عمل مکمل کیا۔پہلے مرحلے میں 5500 جانور بیوہ اور مطلقہ خواتین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ پنجاب بینک قرعہ اندازی کے ذریعے نکلنے والی خواتین کا اکانونٹ بھی کھلے گا اور ان کے جانوروں کی پرورش کے لیے 2ماہ کی فیڈ کے پیسے بھی دے گا جبکہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ تمام جانوروں کی ویکسینشن اور ان کی سیمنیشن کرائے گا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل توسیع، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،اربن یونٹ، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے نمائندگان اور دیگر محکمانہ افسران نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں صوبائی وزیر لائیوسٹاک و زراعت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام واک کی قیادت کی –

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556507

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں