26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومزرعی خبریںصوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت...

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اہم اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مویشی پال فارمرز کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جس سے وہ خوشحالی کی منازل طے کر رہے ہیں، اب تک 11ہزار 24کارڈ کسانوں نے ایکٹویٹ کرلیے ہیںجبکہ 12ہزار 843کسانوں کے 86ہزار 549نر بچھڑوں و کٹوں کو کو ٹیگیڈ کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرلز توسیع،پروڈکشن،ریسرچ(لائیو سٹاک)،بینک آف پنجاب ،پی آئی ٹی بی اوراربن یونٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ ،جنوبی پنجاب کی دیہی بیوہ و مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم اور دوسرے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ تمام ڈویژنز میں تعینات ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایسے مویشی پال کسانوں کو لوگو کالز کریں جنہوں نے ابھی تک اپنے کارڈ کو ایکٹویٹ نہیں کئے اور انہیں پیغام پہنچائیں کہ وہ لائیو سٹاک کی دوسری سکیمز سے اپنے کارڈز کو ایکٹویٹ کرنے کی صورت میں ہی مستفید ہوں گے ۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ مویشی پال فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ کے آنے والے تمام مراحل ٹیگنگ،ویکسینشن اور ان سیمنیشن کے بارے میں آگاہ کرے گا تاکہ مویشی پال کسانوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی واقعی تعداد اور ٹیگنگ سٹیٹس جاننے کے لیے اربن یونٹ کی جانب سے ریورفیکیشن سروے جاری ہے۔ عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12اضلاع کی 55 سال تک عمر کی دیہی خواتین کو دو سالوں میں تقریبا 11ہزار جانور(جھوٹیاں/ویہٹریاں)تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 5اضلاع بہاولنگر،ملتان،خانیوال،لودھراں اور راجن پور میں اب تک 3097اینیملز بیوہ و مطلقہ خواتین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں اور ان کو بنک آف پنجاب کی جانب سے کارڈ بھی جاری ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ہدایت کی کہ جانوروں میں منہ کھر بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام اضلاع میں تعینات ڈائریکٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور وٹرنری آفیسرز جانوروں کو بر وقت ویکسین لگائیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی طور پر جانوروں کو ذبح کرنے والوں کے خلاف اب تک 103ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ انفورسمنٹ آف لائیو سٹاک پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016اور انیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپونڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بریفنگ میں فیلڈ سٹاف کے لیے موٹر سائیکلوں،پروکیورئمنٹ آف میڈیسنز سپلائی آرڈر اور ہسپتالوں کے لیے پروکیورئمنٹ آف ایف ایم ڈی ویکسین کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574124

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں