لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب کے لائیو سٹاک کارڈ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر محمد اشرف نے لائیو سٹاک کارڈ پر موجودہ اسٹٹیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے تاریخ میں پہلی بار لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کے لیے 20ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جس پر عملدرآمد سے لائیو سٹاک فارمز کی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے لائیو سٹاک کارڈ کی ٹائم لائن کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ اس سلسلے میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم کو موثر انداز سے یقینی بنایا جائے ۔وزیر لائیو سٹاک نے کہاکہ چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ سے تقریباً 4.5ارب روپے کی خطیر رقم سے مویشی پال فارمرز ونڈا،سیلیج اور منرل با آسانی خرید سکیں گے۔
کریڈٹ کی حد ایک لاکھ 35ہزار سے 2لاکھ 70ہزار روپے کی ہو گی۔5سے 10جانوروں کی شرط لازمی ہے۔صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 12سو مرچنٹس کی لسٹ بنک آف پنجاب کو فراہم کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے 9ڈویژنز سے 10ہزار 848 پوٹنشل فارمرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوٹل نر بچھڑے جو فارمرز کو دئیے جائیں گے ان کی تعداد 4لاکھ ہے جبکہ اس سکیم سے 80ہزار فارمرز مستفید ہوں گے۔
سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ 40ہزار ڈمز برہمن بیف بریڈ سمن کے ساتھ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ سمن کی سہولت دے گا۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ پی اے آئی ٹی ایس کے ذریعے انیلمیز کی نشاندہی ٹیگ لگانے کے ذریعے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ونڈا،سیلیج اور منرل مکسچر خریدنے کے لیے کیش کے بغیر ڈیجیٹل فریم ورک کی سہولت کی فراہمی کا مقصد انیملیز کو فٹننگ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال میں لانا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر، گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بنک آف پنجاب نوفل داد کے علاوہ دوسرے افسران نے بھی شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=505879