30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت کی زیر صدارت اجلاس، وزیر اعلی...

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت کی زیر صدارت اجلاس، وزیر اعلی پنجاب کے نئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لائیو سٹاک کارڈ،دیہی خواتین میں اثاثہ جات کی تقسیم اور ڈیپارٹمنٹ کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلی پنجاب کے نئے انشیٹیوز اور دوسرے منصوبوں کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں کی تکمیل کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کی جا رہی ہے جس سے مویشی پال کسان استفادہ کریں گے اور ان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ ہولڈرز اگر اپنے قرض کی ادائیگی مقررہ مدت میں کر دیتے ہیں تو وہ خود بخود ہی اگلے مرحلے کے لیے لائیو سٹاک کارڈ کے لیے اہل ہو جائیں گے،قرض کی ادائیگی 15اپریل سے 15مئی کے درمیان کی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ پنجاب لائیو سٹاک کنکٹ ایپ لانچ کر دی گئی ہے جس سے سلاٹر ہائوس،میٹ ایکسپورٹرز،فٹنگ فارم،لائیو سٹاک کارڈ فارمرز مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر تین ماہ بعد ڈیٹا اپ ٹو ڈیٹ کریں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرلز توسیع،پروڈکشن اور ریسرچ(لائیو سٹاک) کے علاوہ بینک آف پنجاب،پی آئی ٹی بی اور اربن یونٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590608

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں