30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق کا ڈیرہ غازی...

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 14 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ،کمشنر آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایم پی اے محمد حنیف پتافی، سردار احمد خان لغاری سمیت ڈویژن کے دیگر پارلیمنٹیرینز، کمشنر اشفاق احمد چوہدری، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران ویڈیو لنک شریک تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈویژن میں ستھرا پنجاب پروگرام میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں صفائی کے معیاری انتظامات کیلئے ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار شہروں کے ساتھ دیہات میں بھی صفائی کا یکساں نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ہم سب نے عوام کی سہولت کے لئے ملکر ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب کرنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مثالی صفائی کیلئے کمشنر کی زیرنگرانی اچھے انتظامات کیے گئے ہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہر وقت رہتی ہے۔ ذیشان رفیق نے عوامی آگاہی کی مہم پر زور دیتے ہوئے اپیل کی کہ شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ڈیرہ غازی ڈویژن کی 12 تحصیلوں میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597054

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں