24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس،محکمہ سی اینڈ...

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو افسران نے جاری ومکمل ہونیوالے منصوبوں پر بریفنگ دی

- Advertisement -

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کردہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا جس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو افسران نے صوبائی وزیر کو جاری اور مکمل ہونے والے تعمیراتی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبہ پر کام برق رفتاری سے جاری اور182 شاہرائوں پر 25 فی صد اور 168 شاہرائوں پر 50 فی صد تک کام مکمل ہو گیا ہے،اسی طرح 67 شاہرائوں پر 75فی صد تک کام مکمل کرلیا گیا ہے، 39 شاہراہوں پر 99 فی صداور 2 شاہراہوں پر 100 فی صد کام کو مکمل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال کے روڈ ریسٹوریشن پروگرام میں 482 سکیموں کے لئے 132ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی،دو رویہ فیصل آباد چینوٹ روڈ پر دن رات کام جاری جبکہ فیصل آباد چینوٹ سٹرک کو 24 کلو میٹر تک دو رویہ سٹرک بنایا جا رہا ہے۔

7.6 ارب روپے جاری کردہ رقم میں سے اب تک اس منصوبہ پر 1074 ملین روپے کی رقم کو استعمال کیا جا چکا ہے۔ منصوبے کا ارتھ ورک 46 فی صد، سب بیس 37 فی صد اور بیس کورس 25 فی صد مکمل کر لیا گیا ہے۔اسی طرح قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر 13کلو میٹر سٹرک، سروس ایریا اورڈرینج سسٹم کی بہتری کیلئے 7 ارب روپے کی خطیر رقم سے تعمیراتی کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ 13 کلومیٹر لمبی شاہراہ کا 12 کلو میٹر پر تعمیراتی کام کو مکمل کر لیا گیا اور اس وقت تک 973 ملین روپے کے فنڈز اس میں استعمال کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہناتھا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے ملتان، وہاڑی شاہراہ کے پروجیکٹ کی شکل میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ایک تحفہ دیا ہے۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ 26 ارب روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے اس منصوبے پراضافی نئے کیرج وے کی بحالی کا کام جاری ہے۔ 93 کلو میٹر لمبی شاہراہ کی تعمیر سے قبل اس پر موجود پٹرول پمپس کی تجاوز شدہ جگہ پر لگے ہوئے بل بورڈز کو مسمار کر کے جگہ کو خالی کروا لیا گیا ہے، شاہراہ کی تعمیر کا کام آئندہ چند دنوں میں شروع کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

بریفنگ میں مزیدبتایاگیا کہ للہ جہلم شاہراہ کی تعمیر کو 8.5 ارب کی رقم سے مکمل کیا جا رہا ہے، سپیشل اکنامک زون قصور تک رسائی کے لئے 4.5 کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہے، 4.5 کلومیٹر میں سے 4.4 کلو میٹر شاہراہ کا بیس کورس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،پنجاب حکومت نے اس منصوبہ کے لئے0.4 ارب روپے کی رقم جاری کی تھی، شاہراہ کی تعمیر سے اکنامک گروتھ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح گوجرانوالہ سٹی میں ٹریفک جام کے تدارک اور مسلسل ٹریفک کے روانی کیلئے سگنل فری کوریڈرو پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چن دا قلعہ کے مقام پر 7 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ روڈ ریسوریشن پروگرام فیز 2 میں 2082 کلو میٹر لمبی شاہراہوں کے خراب سیکشنز پر 1,37,674 ملین روپے کی خطیر رقم سے 72شاہراہوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ روڈ ریسوریشن پروگرام فیز 2 پر 534 کلو میٹر پر ارتھ ورک، 358 کلومیٹر پر بیس،653 کلو میٹر پر بیس کورس اور 473 کلو میٹر پر سروسینگ کارپٹ / ٹی ایس ٹی کے کام کو مکمل کر دیا گیا ہے

جبکہ مجموعی طور پر اس منصوبہ پر 38 فی صد کام کو مکمل کیا جا چکا ہے۔ محکمہ سی اینڈڈبیلیو نے حال ہی میں 4.6 ارب روپے کی لاگت سے بورے والا تا چیچہ وطبی دور رویہ منصوبہ کو کامیابی سے مکمل کر دیا ہے۔ صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ قلیل وقت میں جس برق رفتاری کے ساتھ ان منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579271

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں