کوئٹہ۔ 12 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا، وطن کے دفاع کیلئے غیر معمولی جنگی صلاحیتیں اقوام عالم میں ہمیں بے مثال بناتی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا جرأت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور دنیا کو بتایا کہ پاکستان کسی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا اور دشمن کو بدترین شکست دے گا ،انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطہ میں امن کیلئے کوششیں کررہاہے لیکن ان کوششوں کو ہماری کمزوری سمجھا گیا اوردشمن کی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے اسے عبرت ناک شکست دی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیر معمولی جنگی صلاحیتیں اقوام عالم میں فخر کا باعث ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596238