- Advertisement -
کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے پیپلزپارٹی کی ریلی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پرامن ریلی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جس میں بے گناہ لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن عسکری میدان میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور عام عوام سے بدلہ لینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597108
- Advertisement -