13.8 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںصوبائی وزیر کھیل کی پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم کو جونئیر ڈیوس کپ...

صوبائی وزیر کھیل کی پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم کو جونئیر ڈیوس کپ ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -

لاہور۔15مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم کو جونئیر ڈیوس کپ ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قومی ٹینس ٹیم نے انڈونیشیا کو فائنل میں شکست دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، جو کہ ایک بڑا اعزاز ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے اس کامیابی کو ٹینس کے میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنا ایک منفرد اعزاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان میں ٹینس کے کھیل میں واضح تبدیلی اور بہتری آئی ہے جس کا کریڈٹ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر aisamhqureshi@ کو جاتا ہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا کہ اب ہمیں قازقستان میں ہونے والے ایشیا/اوشیانا راونڈ کیلئے بھرپور تیاری کرنی ہوگی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کیا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ فیصل ایوب کھوکھر نے جونیئر ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں ابوبکر، حمزہ، میکیل اور کپتان شہزاد خان کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ان کی پاکستان کے لیے مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573047

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں