لاہور۔19فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شائقین کرکٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں،پاکستانیوں کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا امن، کھیلوں اور معیشت کی سرگرمیاں پھر واپس لوٹ آئی ہیں، انشاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم فاتح بن کر قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی امنگوں اور وعدوں کی تکمیل کرے گی۔