صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و سکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر کا گنڈا سنگھ تلوار پوسٹ کا دورہ

89
مانسہرہ

قصور۔ 24 اگست (اے پی پی):دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال و انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و سکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے گنڈا سنگھ تلوار پوسٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کمال پورہ، حاکو والا بند، رجی والا سمیت دیگر دیہاتوں میں بھی سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر پنجاب نے سیلابی صورتحال،ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی نے سیلابی صورتحال و ریلیف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشدبھٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ قصور دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 1لاکھ 15ہزار کیوسک ہے‘ صوبائی وزیر نے تلوار پوسٹ پر قائم ریلیف کیمپس میں سہولیات کا جائزہ لیااور موبائل ہسپتال میں طبی سہولیات کوچیک کیا۔

صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ہائی سکول شیخ پورہ نو میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کر کے وہاں پر سہولیات کو چیک کیا۔ریلیف کیمپ میں مقیم سیلاب متاثرین سے ملاقات اور سہولیات بارے دریافت کیا۔ریلیف کیمپ میں بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کو شاباش دی