پنجاب کابینہ نے قیمتوں میں استحکام کے لیے مزید 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، جعلی راجکماری کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

152
Firdous Ashiq

راولپنڈی۔25مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے قیمتوں میں استحکام کے لیے مزید دو لاکھ میٹرک ٹن چینی منگوانے کا فیصلہ کیا ہے خصوصی افراد کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ بحالی مراکز ہسپتال کے قیام کے لئے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اراضی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، صوبائی کابینہ کے 42 ویں اجلاس میں گندم خریداری پالیسی 21 2020 کی منظوری دی گئی ہے ، پنجاب حکومت کاشتکاروں سے اٹھارہ سو روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی ،گندم خریداری کا ہدف 35 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر پچاس لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اگر ضرورت پڑی تو حکومت پنجاب مزید گندم بھی خریدے گی ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گندم خریداری کی خود نگرانی کریں گے ، وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وزارت کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسٹینڈنگ کمیٹی فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی ہدایت کی گئی ہے۔

جمعرات کو پریس کلب راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 217 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کابینہ نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایف 217 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں گندم ایکسپورٹ بھی 16 کے حوالے سے اہم امور پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور ایکسپورٹ دستاویزات کی تصدیق کے بعد فیصلہ کرے گی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق ٹائون شپ لاہور میں 26 کنال دستم را در سطح افراد کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیر کیا جائے گا اسی طرح چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے طنز اینڈ کنڈیشن پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین کو تنخواہ نہیں بلکہ صرف گاڑی اور اور پیٹرول ملے گا ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پنجاب فوڈ سپلائی چین بارڈر سواکیس طور پر منظوری دے دی گئی ہے اس کے تحت چینی کی خریدوفروخت کے پورے نظام کو ریگولیٹ کیا جا سکے گا شوگر ملز اور ڈیلرز کے گودام کی رجسٹریشن ہو گی اور صرف رجسٹرڈ ڈیلر ہیں چینی کی خرید و فروخت کر سکے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پریوینشن آف سپیکو لیشن برائے اشیاءضروریہ آرڈیننس کی بھی اصولی طور پر منظوری دے دی گئی ہے صوبائی کابینہ نے پنجاب میں مزید چار سیمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری دی ہے نئے پلانٹ میانوالی ڈیرہ غازی خان اور خوشاب میں قائم ہوں گے ان سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین سرکاری ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے اسی طرح لاہور رینگ روڈ اتھارٹی ایکٹ ڈی سو گیارہ میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے لاہور رنگ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے اس اتھارٹی کا ادارہ کار پنجاب بھر تک بڑھایا جائے گا ۔اجلاس میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 51 اور 52 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے سابقہ اجلاسا ت کی فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

قبلا زیں پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ڈسکہ سے ایم این اے کے امیدوار ا سجد علی ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق انصاف کی فتح ہوئی ہے اور بے بنیاد من گھڑت بیانیہ پر مبنی شرانگیز پروپیگنڈا کرنے والی جعلی راجکماری کو شکست فاش ہوئی ہے جس نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے الیکشن کو متنازعہ بنایا اداروں کی تضحیک کی بے گناہ انسانوں کا خون بہایا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں کھڑے ہو کر ماتم کرنے والی راجکماری کے اپنے حواری دبئی کیس میں سامنے آئے اور واضح ہوگیا کہ یہ ٹولہ قبضہ گروپ لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کا ٹولہ ہے انہوں نے کہا کہ راج کماری نے ڈسکہ الیکشن کا صرف ایک رخ سامنے کیا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دوسرا رخ بھی سامنے آگیا ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری جو کہ اب مکمل طور پر پھولن دیوی کا روپ دھار چکی ہے اس کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے عدالتی فیصلے سے سچ کی بول بالا ہوا ہے اور سچ جھوٹ پر غالب آیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سبحانی سمیت نون لیگ کی جھوٹی سیاست سب پر آشکار ہوگئی ہے اسجد علی ملہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں موقع نہیں دیا اور پہلے دن سے یکطرفہ موقف اختیار کیے رکھا عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکلائنے بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا اللہ تعالی نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا اور ہمارے موقف کی جیت ہوئی۔