صوبوں میں نفرتیں پیدا کرنے والوں کو ہم سب جانتے ہیں ، ان کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے،عرفان الحق صدیقی

103
Irfan-ul-Haq Siddiqui

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):صدر نشین عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ صوبوں میں نفرتیں پیدا کرنے والوں کو ہم سب جانتے ہیں ، ان کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔ جمعہ کو ایوان بالاکے اجلاس میں صدر نشین عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو قتل کر کے صوبوں کے درمیان نفرتوں کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

صوبہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان کوئی منافرت اور دوری نہیں ہے۔ اس قسم کے واقعات کےذریعے نفرتیں پیدا کرنے والوں کو ہم سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کا اعلان کرتے ہیں جو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں ایوان کی صدارت کا اعلان کرتےہیں ۔موجودہ اجلاس کےلئے سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ پینل آف پریذائیڈنگ میں شامل ہیں۔