صوبہ بھر میںرواں سال سنگین وارداتوں میں مطلوب 8112 اشتہاریوں گرفتار کیا،ترجمان

52
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس کا خطرناک و اشتہاری مجرموں کےخلاف کریک ڈائون جاری۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 25 دنوںمیں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 8112 اشتہاریوں کوگرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹیگری کے 2445 اور بی کیٹیگری کے 5667 اشتہاری شامل ہیں۔

اسی طرح پنجاب پولیس نے3316 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 628 اور بی کیٹیگری کے 2691 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دوران آپریشنز 1691 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 701 اور بی کیٹیگری کے 990 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔اسی طرح سنگین جرائم میں مطلوب 05 اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 20 دن میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1555 اشتہاری مجرم گرفتار کیے گئے، 1267 عدالتی مفروراور 730 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش اور کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈائون اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔