پشاور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6966ہے جبکہ ایڈز کی مفت تشخیص اور علاج کیلئے صوبہ بھر میں 13 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ہے۔مشیر صحت نے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کی زیادہ تعداد 1274 پشاور میں ہے ،سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد 1107 ہے، 2022 کے 1025 کی نسبت اس سال ایڈز کے مریضوں کی تعداد 898 کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کی مفت تشخیص اور علاج کیلئے صوبے میں 13 مراکز قائم کئے گئے ہیں ،
اس سال موجودہ 6 مراکز کے علاوہ 7 نئے تشخیصی مراکز سوات، صوابی،مردان، ایبٹ آباد، پاڑہ چنار، میران شاہ اور باجوڑ میں قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام تشخیصی مراکز میں سکریننگ، تشخیص، مشاورت اور علاج کی خدمات بالکل مفت مہیا کی جاتی ہے ، عوام سے درخواست ہے کہ ان سکریننگ مراکز میں مفت سکریننگ ضرور کروائیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415531