صوبہ بھر میں سموگ تدارک کریک ڈائون میں تیزی ،1 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے

73

لاہور۔13نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں سموگ تدارک کریک ڈائون میں تیزی لائی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 کروڑ 71 لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سموک کا خاتمہ ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹریفک پولیس بحیثیت فرنٹ مین سولجر کام کر رہی ہے، احکامات پر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کی خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو1 کروڑ 71 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، اسی طرح 24 گھنٹوں میں8 ہزار 559 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، دھواں چھوڑنے پر 10 سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے۔

مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ 12 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے، 15سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئیں، اس کے علاوہ 1100 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا، 3ہزار 731 سے زائد بغیر ترپال کے مٹی ریت سے لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو فضائی آلودگی پھیلانے پر بھاری جرمانے کئے