31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈائون جاری

صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈائون جاری

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 14 ہزار 417 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر صوبہ بھر سے 14 ہزار 368 ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزموں سے 536 کلاشنکوف، 902 رائفلیں، 980 بندوقیں برآمد ہوئیں،ملزمان سے 11 ہزار 82 پستول، 86 ہزار 566 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے، لاہور ریجن میں 2393، شیخوپورہ ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 2535 مقدمات درج ہوئے۔

- Advertisement -

گجرانوالہ ریجن میں 1388، گجرات ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1029 مقدمات کا اندراج کیا گیا،راولپنڈی ریجن میں 897، سرگودھا ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1455 مقدمات درج کئے گئے۔فیصل آباد ریجن میں 1546، ملتان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ مقدمات درج کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں