صوبہ بھر میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 126 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، سیکرٹری صحت

156

لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):صوبہ بھر میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 126 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہاہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 42راولپنڈی میں 48ملتان میں 16فیصل آباد میں 6گوجرانوالہ میں 4اور چکوال2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، قصور، اٹک، بہاولنگر،جھنگ، خوشاب، چنیوٹ اور میانوالی میں ڈینگی کاایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ علی جان خان نے کہا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 3522 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1417 روالپنڈی میں 854ملتان میں 462 فیصل آباد میں 173 اور گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 144 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 120 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 42 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان نے کہاکہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں اورڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں ،ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔