13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبہ بھر میں 30 لاکھ گھرانوں کو 30 ارب روپے کا براہ...

صوبہ بھر میں 30 لاکھ گھرانوں کو 30 ارب روپے کا براہ راست ریلیف دیا جارہا ہے، سلمی بٹ

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے وزیر اعلی مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کرتی ہیں،پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کے محکمے کو بنانے کا مقصد طلب و رسد کے معیارات کو واضح کرنا ہے،مہنگائی اور مصنوعی مہنگائی میں واضح فرق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈی جی پی آر میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ماہ مبارک کے دوران مارکیٹ قیمتوں میں مزید کمی کیلئے حکومت پنجاب انڈسٹری سے مل کر واضح ریلیف فراہم کر رہی ہے،علاہ ازیں مستحق افراد کو براہ راست ریلیف کیلئے بذریعہ بینک پے آرڈرز 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 30 لاکھ گھرانوں کو30 ارب روپے کا براہ راست ریلیف دیا جا رہا ہے،پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری،پی آئی ٹی بی اور پنجاب بینک کے تعاون سے ریلیف فراہمی کا عمل ممکن ہوگا،صوبہ بھر میں 18 ہزار سے زائد پوائنٹس عوامی سہولت کے پیش نظر بنائے گئے ہیں، دوسری جانب پنجاب کے 25 اضلاع میں ماڈل بازار قائم جبکہ باقی اضلاع میں سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھی اور آئل میں 10 روپے، چکن کی قیمت میں24 روپے جبکہ دالیں ہول سیل قیمتوں پر دستیاب ہوں گی،سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بھی ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں سے بھی کم ہوگا،آلو، پیاز ، لیموں،کھجور سمیت دیگر رمضان سے متعلقہ اشیا گزشتہ سال سے قدرے سستی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں600 سٹالز پر چینی130 روپے فی کلو میں فراہم کی جائے گی۔معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے واضح کیا کہ آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت ایک ہزار روپے کم ہے،سہولت سٹالز میں مزید 50 سے100 روپے تک ریلیف فراہم کیا جارہا ہے،مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور طلب و رسد پر کڑی نظر ضروری ہے،امپورٹ ہونیوالی اشیا کے میکنزم کو بھی جلد واضح کیا جائے گا،مقامی سطح پر اشیا کی پیداوار میں اضافے بارے بھی سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566071

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں