15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبہ بھر کی 44 جیلوں میں پاک بھارت کرکٹ میچ کی لائیو...

صوبہ بھر کی 44 جیلوں میں پاک بھارت کرکٹ میچ کی لائیو نشریات دکھائی گئیں،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔23فروری (اے پی پی):سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی 44 جیلوں میں پاک بھارت کرکٹ میچ کی لائیو نشریات دکھائی گئیں۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو چیمپئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی تھی۔ بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ قیدی بچے پاکستان کرکٹ ٹیم کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔

- Advertisement -

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وردی میں ملبوس بچے میچ سے خوب محظوظ ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں جیل سپرنٹینڈنٹس اور ریجن کے اعلی عہدیداروں نے بھی قیدیوں کے ہمراہ میچ دیکھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ تعلیم و تربیت کو فروغ دیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565096

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں