25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبہ بھر کے صارفین کیلئے ای کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا...

صوبہ بھر کے صارفین کیلئے ای کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

- Advertisement -

لاہور۔12مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی ازسرنو تنظیم بارے سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کورٹس عمران قریشی نے ادارے کے قیام، قوانین بارے سفارشات اور دائرہ کار بڑھانے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے صارفین کیلئے ای کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ اتھارٹی جعلی اشتہارات ، صارفین سے دھوکہ دہی اور قوانین کے بر خلاف اقدامات پر ایکشن لے سکے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ عوامی آگاہی، آن لائن ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات کا اندراج کروایا جاسکے گا، اتھارٹی کے زیر انتظام مجوزہ ٹائم لائن میں صارف کی شکایات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، الیکٹرانکس، گارمنٹس ، ٹرانسپورٹ ،ریئل اسٹیٹ اینڈ ہاسنگ ، ٹیلی کمیونیکیشن ،ای کامرس اور ہوٹل مینجمنٹ سے متعلقہ سیکٹر پر کام کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انڈسٹری کے اعتماد کو بحال رکھنا اولین ترجیح ہے

- Advertisement -

عام شہریوں سے آن لائن کاروبار کے ذریعے دھوکہ دہی اور جعلسازی کیخلاف شکایات کا بروقت تدارک ازحد ضروری ہے،نام نہاد گارنٹی اور سروسز کی فراہمی میں تاخیر اور حیلے بہانے کرنیوالے کمپنیوں کو عیاں کیا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596271

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں