صوبہ خیبر پختونخوا ہ رائٹ ٹو پبلک سروس (آر ٹی ایس) کا قیام بہتر اسلوب حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم ہے، مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب

64
APP24-130721 BHURBAN: July 13 - Special Assistant to the Prime Minister on Establishment, Mohammad Shehzad Arbab addressing during Public Service Day award ceremony organized by Khyber Pakhtunkhwa's Right to Services Commission. APP

بھوربن۔13جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا ہ رائٹ ٹو پبلک سروس (آر ٹی ایس) کا قیام بہتر اسلوب حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور ضمن میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے سرکاری افسران کو ایوارڈ دیئے جانا خوش آئند امر ہے جس سے ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی ہوگی ۔ انہو ں نے یہ بات منگل کو یہاں پبلک سروس ڈے اور رائٹ ٹو پبلک سروس (آر ٹی ایس ) کمیشن کی تقسیم ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایوارڈز میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 10 سرکاری افسران کو ایوارڈز دیئے گئے جن میں ں ضلعی انتظامیہ ،ایکسائز ، جنگلات ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب نے رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کے قیام کے پس پردہ مقاصد اور وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کارکردگی جانچنے کا پیمانہ عوام کو فراہم کی جانے خدمات پر ان کا اعتماد ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ عوام کا اطمینان ہوگا اتنی ہی بہتر خدمات تصور ہوں گی۔

میرے لئے بہت حوصلہ افزا ہے کہ خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ ہے جہاں گڈ گورننس کی فراہمی اور سرکاری اہلکاروں کو ایوارڈزدینے کے لئے یہ اہم کمیشن قائم کیا گیا ۔صوبے بھر میں اس کمیشن کے تحت ان افسران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو عام لوگوں کو معیاری اوربر وقت خدمات مہیا کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف سکریٹری خیبر پختونخوا نے اچھی حکمرانی کیلئے قوانین بنانے میں اپنا مناسب کر دار ادا کیا ،

تقریب میں خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس کے لئے کوششوں کو سراہا گیا۔چیف کمشنر آر ٹی ایس خیبر پختونخوا محمد سلیم خان نے اس موقع پر بتا یا کہ آر ٹی ایس پبلک سروس ڈے 2002 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔ یہ دن جرمن تنظیم جرمن بین الاقوامی تعاون کے اشترا ک سے منایا جاتا ہے جو مقامی حکومت کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے۔ مہمان خصوصی شہزاد ارباب نے افسران میں ایوارڈز تقسیم کئے