- Advertisement -
کراچی۔ 28 اپریل (اے پی پی):صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے پیر کو امیدواروں کے دستبردار ہونے کے آخری روز دو امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق دستبردار ہونے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف خان اور ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول شامل ہیں۔سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے پولنگ 6مئی کو سندھ اسمبلی میں ہوگی،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے امیدوار سید وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کے درمیان سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے مقابلہ ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589139
- Advertisement -