صوبہ میں مزید 1274 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے‘ وزیراعلی سندھ

47

کراچی۔ 13 جون (اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 81 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 2 ہزار 262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،گذشتہ روز 1274 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 387 ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 135 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 51 ہزار 518 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 مریض انتقال کرگئے ، انتقال کرنے والوں کی تعداد 816 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ میں کورونا کے 26 ہزار 315 مریض ہیں جس میں 24 ہزار 525 گھروں ، 93 قرنطینہ مراکز اور 1698 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا کے539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،69 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 1517 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع شرقی 530، جنوبی، 412، سینٹرل180، غربی170، کورنگی 109اورملیر 116 کیسز شامل ہیں ۔ سندھ کے دیگر اضلاع کے حوالے سے وزیراعلی نے بتایا کہ لاڑکانہ 106، حیدرآباد 86، سکھر 55 ، گھوٹکی 52 ،خیرپور 30، میرپورخاص 28 ،شکارپور 23 ،جامشورو 12 ، بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ8-8 ،ٹنڈومحمد خان 7 ،دادو5، شہید بینظیرآباد اور سجاول 3-3 ،جیکب آباد اور قمبر 2-2 جبکہ کشمور ، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ سے 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے ، احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اپنی جان اور دوسری کی جانوں کی حفاظت کریں۔