26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںصوبہ پنجاب میں 1 کروڑ 67 لاکھ ایکڑ رقبہ گندم کے زیر...

صوبہ پنجاب میں 1 کروڑ 67 لاکھ ایکڑ رقبہ گندم کے زیر کاشت لایا جا چکا ہے، سیکرٹری زراعت پنجاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا مرحلہ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے، اب تک صوبہ میں 1 کروڑ 67 لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جاچکی ہے جبکہ اس سال گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی کسان پیکج کے گندم کی کاشت کے دوران مثبت اثرات واضح طور پر نظر آئے ہیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے جامع پلان پر عملدرآمد کیا گیا۔ اس سال گندم کی کاشت ایک چیلنجنگ ٹاسک تھا لیکن محکمہ زراعت پنجاب کی فیلڈ فارمیشنز نے متحرک کردار ادا کیا اور اس مہم کی کامیابی میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت کی مہم کی کامیابی میں کاشتکاروں کا بھرپور تعاون بھی قابل ستائش رہا۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی ۔ انھوں نے واضح کیا کہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے نگہداشتی امور پر عملدرآمد جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536680

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں