اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 31 مارچ 2022 ایک تاریخی دن ہے جب صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اب تک دس لاکھ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔