26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزصوبہ پنجاب کی ثقافتی اقدار امن، محبت اور اتحادکی علمبردار ہیں، میاں...

صوبہ پنجاب کی ثقافتی اقدار امن، محبت اور اتحادکی علمبردار ہیں، میاں عامر نسیم اے شیخ

- Advertisement -

ملتان۔ 09 جنوری (اے پی پی):ملتان آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر میاں عامر نسیم اے شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی اقدار امن، محبت اور اتحادکی علمبردار ہیں،جن کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بنائے گئے ثقافتی کارنرکے افتتاح کے موقع پر کیا۔میاں عامر نسیم اے شیخ نے کہا کہ ملتان آرٹس کونسل نے فنکاروں اور دست کاروں کے کام کو یکجا کر کے بہت بڑا کام کیا ہے،جس کے لئے پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس دوران ڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل بینش فاطمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کے بھی رنگ نہایت خوبصورت اور جاندار ہیں،ہماری ثقافت دنیا بھر میں اپنے حسین رنگوں کی وجہ سے جانی پہچانی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز میں ثقافتی کارنرز کا قیام پنجاب آرٹس کونسل کا نہایت اہم اقدام ہے،جس سے نہ صرف ان کے کام کو عوامی سطح پر پذیرائی ملے گی بلکہ یہ ثقافتی اہداف حاصل کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ملتان آرٹس کونسل میں ثقافتی کارنرز کو مزید توسیع دی جائے گی۔ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان سجاد جہانیہ نے کہا کہ پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز میں ثقافتی کارنرز کا قیام ثقافت کے خوبصورت رنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔معروف شاعر اور دانش ور پروفیسر انور جمال نے کہا کہ ثقافتی کارنرز کے قیام سے آرٹسٹوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔معروف شاعر اور کالم نگار شاکر حسین شاکر نے کہا کہ ثقافتی کارنرز کے قیام سے آرٹس کونسل کے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے اور فنکار اور دستکار نہایت مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ملتان آرٹس کونسل میں عینی کلیم، مختار علی، حامد اقبال، راشد سیال، ضمیر ہاشمی، استاد عالم، علی اعجاز نظامی، پروفیسر انور جمال، فرح رحمان، استاد جہانگیر، استاد عالمگیر، بشریٰ سیماب ، ظہیر عباس اور زوار حسین کے ”ملتان کالج آف آرٹس “کے ثقافتی فن پارے آرٹ کارنرز میں آویزاں کئے گئے ہیں،جن کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=544273

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں