صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ،مطلع جزوی ابر آلود رہنے وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

6

لاہور۔14جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان تاہم آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت سیالکوٹ، نارووال، گجرات،گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکر، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان، لیہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ر ہا

تاہم پنجاب کے شمال مشرقی و وسطی علاقوںکے چند مقامات پربارش ہوئی۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت32 اور زیادہ سے زیادہ42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب20فیصدرہا۔لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 107فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں شاہراہ قائد اعظم 70،لا ہور امر یکن سکول96، جوہر ٹائون 87،یو ایم ٹی98، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 80اورعسکری ٹین میں 97ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔