26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبے بھر میں عید الفطر پر کھانے پینے کی اشیا ء کے...

صوبے بھر میں عید الفطر پر کھانے پینے کی اشیا ء کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

- Advertisement -

کراچی۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آصف جان صدیقی نے عید الفطر کے موقع پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق برقرار رکھنے کیلئے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ٹیمیں کراچی، حیدرآباد ، سکھر، میرپور خاص ، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی مقرر کردہ ٹیمیں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے مراکز کا دورہ کریں گی اور قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہری کھانے پینے کی اشیا ء کے معیار سے متعلق اپنی شکایات ہیلپ لائن واٹس ایپ نمبر03300116553پر کسی بھی وقت درج کروا سکتے ہیں،موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577275

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں