صوبے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا ،مشکل وقت سے نکل آئے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا میر پور خاص میں عمائدین سے خطاب

148
عالمی حدت اور موجودہ سیلاب کے تناظر میں کسان دوست فصل انشورنس نظام متعارف کرنا ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کااجلاس سے خطاب

میرپور خاص۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا ،مشکل وقت سے نکل آئے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میرپور خاص میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قوم کورونا وبا کی بڑی آزمائش سے نکلنے میں کامیاب ہوئی ، پوری دنیا نے بھی کورونا وبا پر قابو پانے میں پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سب سے بڑا کامیاب جوان اور احساس پروگرام شروع کیا،منصوبوں کے تحت اربوں روپے کے قرضے دیے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے اس سال ایک سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔