36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ڈاکٹر...

صوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

- Advertisement -

لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر بروقت اقدامات سے صوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، موسم سرد ہونے سے یہ بیماری بہت جلد ختم ہو جائے گی،

آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399761

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں