صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومت دس دس لاکھ روپے معاوضہ دے گی ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنس

49

کوئٹہ۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو حکومت دس دس لاکھ روپے معاوضہ دے گی ،وفاقی حکومت ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کرے بارشوں میں جاں بحق افراد کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے 10‘10 لاکھ دیئے جائیں گے۔حالیہ بارشوں سے کھڑی فیصلوں کوبیحدنقصان پہنچا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بھر پور ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی ہےامدادی سرگرمیوں میں فوسسز کے اہلکار پیش پیش ہیں‘ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،

انہوں نے کہاکہ آج بارشوں سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بذریعہ ویڈیو وفاقی وزیر آغا حسن صوبائی وزراء اور اہم عہدیداروں کے ہمراہ شریک تھے اجلاس میں بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لیا گیا،مون سون کی بارشوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اپنے وسائل کے مطابق پی ڈی ایم اے کے زریعے لوگوں کی مدد کررہے ہیں لیکن وسیع پیمانے پر ہونے والے نقصانات کا ازالہ بلوچستان حکومت کی بس کی بات نہیں وفاق مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کا ساتھ دے،

بارشوں میں جاں بحق افراد کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے 10۔10 لاکھ دیئے جائیں گے حالیہ بارشوں سے کھڑی فیصلوں کوبیحدنقصان پہنچا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بھر پور ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی ہے،امدادی سرگرمیوں میں فوسز کے اہلکار پیش پیش ہیں گزشتہ روز پاک آرمی کے ایک کرنل کو اغواء کے بعد شہید کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے یہ کیسی حقوق کی جنگ ہے جہاں نہتے لوگوں کو قتل کیا جارہے ہیں ،

اگرحقوق کی جنگ لڑنی ہے تو اسمبلی میں بیٹھ کر لڑیں شرپسند افراد ایسے واقعات کے ذریعے بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں قوم کو پاک فوج پر فخر ہے کیونکہ ایک فوجی جوان وردی پہنتاہی شہادت کیلئے ہےپاک فوج اور قوم کے حوصلے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پست نہیں ہونگے۔