صوبے پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 176نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

120
Dengue

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):صوبے بھر میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 176 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اپنے جاری بیان میں سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 8003 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3316 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہلاہور میں گزشتہ روز 104 نئے مریض سامنے آئے۔

علی جان خان نے کہا کہ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل2075مریض رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ روز 20 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 836مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ملتان میں گزشتہ روز 22نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 555 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز7نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 344 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد میں گزشتہ روز 9نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سرگودھا اور سیالکوٹ میں ڈینگی کے دو،دونئے مریض سامنے آئے، شیخو پورہ، قصور، خانیوال، رحیم یار خان، لودھراں، پاکپتن اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔علی جان خان نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 95مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل53مریض زیر علاج ہیں ۔

علی جان خان نے کہا کہ کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اورڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔