کوئٹہ۔ 24 مئی (اے پی پی):علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں نمی کی لہریں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اور 24 مئی کو مغربی لہر کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، کوہلو، ہرنائی، دکی، بولان، کچھی، موسیٰ خیل، شیرانی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ رات کے وقت ژوب، زیارت، بارکھان، کوہلو، ہرنائی، دکی، بولان، ڈیرہ بگٹی، کچھی، موسیٰ خیل، شیرانی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، واشک، خاران، سوراب، مستونگ، پشین، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ، لورالائی، چمن، کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارکھان میں (4.0) اور سبی میں (2.0) ملی میٹر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں (50.5) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601037