صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈز چائنا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

87
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

بیجنگ ۔1اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار صوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈز نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جاپان کی میو کاٹو اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار نادیہ وکٹوریونا کیچینوک کو شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس سٹار صوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کی میو کاٹو اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار نادیہ وکٹوریونا کیچینوک کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔