صومالیہ میں مارچ سے اب تک آنے والے سیلاب سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ، اقوام متحدہ

96
اقوام متحدہ

موغادیشو۔10جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے کہا ہے کہ صومالیہ میں مارچ سے آنے والے سیلاب سے 25 سےزیادہ افراد ہلاک اور 468,000 متاثر ہوئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کےمطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ صومالیہ کے کئی علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بیلڈ وائن اور آس پاس کے علاقوں میں سیلاب کا پانی کم ہونا شروع ہو گیا ہے تاہم ٹھہرا ہوا پانی بے گھر لوگوں کی واپسی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے صومالیہ واٹر اینڈ لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ کی جانب سے پیشنگوئی کے مطابق شمالی علاقوں کے کچھ حصوں میں شدید بارش جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔