صو با ئی دا را لحکو مت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علا قوں میںموسم خشک رہنے کا امکان

158

لاہور۔9مارچ(اے پی پی )آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران صو با ئی دا را لحکو مت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علا قوں میںموسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ با لا ئی علا قوں میں موسم جزوی طور پر ابر آ لو د رہے گا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران صو بائی دا را لحکو مت لاہورسمیت اسلام آباد، راولپنڈی،جہلم،لاہور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال،ساہیوال،ملتان ، ڈی جی خا ن، ملتان، اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم خشک رہنے جبکہ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم سرد رہنے کا امکا ن ہے ۔ تر جما ن کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران با لا ئی پنجا ب، کشمیر کے اضلاع اور ا سلا م آ با د میں بارش ہوئی جبکہ ما لم جبہ اور کا لا م میں برف با ری ہو ئی۔پیر کے روز صو با ئی دا رالحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب48 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت14 سینٹی گریڈاور کم سے کم12سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔