صو بہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا

119

پشاور۔ 22 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا محمد ضیاء الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں،خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جبکہ پشاور میں بہت جلد انٹرنیشنل کھلاڑی جلوہ گر ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے دورہ کے دوران کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پیر عبداللہ شاہ، ڈی جی سپورٹس عبد الناصر،ڈائریکٹر آپریشن نعمت اللہ مروت،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ، ایڈمنسٹریٹر سید جعفر شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس نے سپورٹس کمپلیکس میں جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے اور اسے بہت جلد کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس نے کہا

کہ خیبر پختونخوا میں کھیل جیسی تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت صوبے میں ہر کھیل کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اس لئے حکومت صوبہ بھر میں کھیلوں کیلئے سہولیات سے لیس انفراسٹرکچر پر توجہ دے رہی ہے۔سیکرٹری سپورٹس نے قیوم سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا، کھلاڑیوں اور کوچز سے بھی ملاقات کی۔