ضلعی افسران سے فیلڈ ٹیم تک ہرفرد متحد ہو کر قومی ذمہ داری کیساتھ کام کرے تاکہ مہم کو مکمل اہداف کے ساتھ اختتام پذیر کیا جا سکے، ڈپٹی کمشنر

202
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

گوجرانوالہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نےملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں جاری 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران سے فیلڈ ٹیم تک ہرفرد متحد ہو کر قومی ذمہ داری کیساتھ کام کرے تاکہ انسداد پولیو مہم کو مکمل اہداف کے ساتھ اختتام پذیر کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ افسران اس امر کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ ،اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی وقاص سکندری، کامونکی عثمان سکندر)، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرصوفیہ بلال،ڈی ایچ او ڈاکٹر معیز، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، نمائندہ یونیسیف سمیت دیگر شریک تھے۔

انہوں نے ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندہ افسران سے مائیکرو پلان پر عملدرآمد،ہائی رسک پاپولیشن، عدم دستیاب بچوں اور روٹ میپ سمیت کوریج کے دوران سامنے آنے والے مسائل اور انہیں حل کرنے کے حوالے سے محکمہ صحت کی حکمت عملی اور کارکردگی بارے استفسار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کے لیے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی نشاندہی پر سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او سمیت محکمہ صحت کے تحصیل افسران کو ہدایت کی کہ مائیکرو پلان کے مطابق ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ڈی ایچ اوز کو مزید متحرک کریں اور ہر یونین کونسل میں مائیکروپلان پر سختی سے عملدراامد کرواتے ہوئے متعلقہ ایریا انچارج اور مانیٹرنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے ویکسین کے اندراج کے لیے ایپ پر ڈیٹا کی اپلوڈنگ اور اس میں جو خامیاں رپورٹ ہوئیں انہیں بھی دور کرنے کی ہدایت کی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور ہیلتھ اتھارٹی کے افسران نے فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ، ورکنگ، فنگر، ڈور مارکنگ، ویکسی نیشن کے مسنگ چلڈرن، گیسٹ چلڈرن، ہائی رسک پاپولیشن اور مسافر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے بارے اپنی رپورٹس بارے آگاہ کیا۔