اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نےانٹرنیشنل ڈرایئونگ پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرنے اور انٹرنیشنل ڈرایئو نگ پرمٹ کی تصدیق کا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اب آپ گھر بیٹھے سٹی ایپ کے ذریعے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں،
جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے ڈاکومنٹس سٹی ایپ کے ذریعے بھیجیں اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے میسیج کا انتظار کریں، میسج آنے کے بعد فیسیلیٹیشن سنٹر کا وزٹ کریں گے اور اس کے بعد 10 سے پندرہ منٹ کے بعد آپ کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تصدیق کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر اور ڈرائیونگ پرمٹ رجسٹریشن نمبر کو سٹی ایپ پر انٹر کریں اور آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ پرمٹ جعلی ہے اصلی، اس کے ساتھ ساتھ ڈور سٹیپ سروس اور سٹی ایپ کے ذریعے آپ بےشمار ایسے کام کرسکتے ہیں جن کےلئے آپ کو دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ گھر بیٹھے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔