اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر اقتدار میں کل تعلیمی ادارے بند ہونے کے خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل جمعہ کواسلام آباد میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے شہری من گھڑت خبروں پر دھیان مت دیں۔