ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

115

حافظ آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی):حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے کھلاڑیوں میں ساڑھے 11لاکھ روپے کے کیش پرائز، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی۔ ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین شمائلہ یاسین،چیف آفیسر اکرام اللہ سندھو، ٹی ایس او فائزہ کنول سمیت سپورٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مثبت اقدام ہے۔اس طرح کے مقابلوں سے مقامی سطح پر ایک نیا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آیا ہے اور کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے کیش پرائز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کیے گئے ہیں جس سے انکی بھر پور حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ کاکہنا تھا کہ ضلعی سطح پر ہاکی،کرکٹ،فٹ بال، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس سمیت آٹھ مختلف کیٹگری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیااو رتاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں میں ساڑھے 11لاکھ سے زائد کے کیش پرائز تقسیم کیے گئے ہیں۔