پشاور۔ 02 فروری (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے محکمہ سماجی بہبود اور چائلڈ پروٹیکشن حکام کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر بازاروں سے 07 پیشہ ور گداگروں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کردیا۔
ان بحالی مراکز میں پیشہ ور گداگروں کی اخلاقی تربیت کی جائے گی اور تربیت کے بعد ان کو اس ضمانت پر چھوڑا جائے گا کہ وہ دوبارہ گداگری نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔