ضلعی انتظامیہ اٹک ماہِ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیل سعید

101

اٹک۔ 01 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نےکہاہےکہ ضلعی انتظامیہ ماہِ مبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم،انجمن تاجران،پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیں اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ ان قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی انیل سعیدنے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں پرکڑی نگرانی رکھی جائے گی اورگراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا۔ضلعی و تحصیل انتظامیہ ہمہ وقت قیمتوں کا جائزہ لیں گی۔اس کے علاوہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ہر لمحہ فیلڈ میں موجود ہوں گے۔