ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا گیا

158
یوم سیاہ

بٹگرام ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی،

جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیا شمروز خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ضلعی محکموں کے سربراہان، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سکول کے طلبانے شرکت کی۔