ضلعی انتظامیہ بھکر کےمیرج فنکشنز ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز پر جرمانے اور مقدمے درج

157
شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

بھکر۔ 17 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ بھکر کی جانب سے ضلع میں میرج فنکشنز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں رواں ماہ ضلع بھر میں موجود 9میرج ہالز سمیت دیگر کھلے مقامات پر391 میرج فنکشن کی انسپکشن کی گئی ہے

،اس دوران ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر شادی ہالز مالکان کو مجموعی طور پر 180,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے بتایا کہ احکامات کے باوجود ون ڈش کی خلاف ورزی اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے 2 شادی ہالز مالکان کو موقع پر گرفتار کیا گیا،

مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی ہدایات پر شادی ہالز میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، علاؤہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی ہالز ملکان کو شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے ۔