پشاور۔ 19 فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی تحصیل لنڈیکوتل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل عدنان ممتاز خٹک، تحصیلدار تیمور آفریدی اور تحصیل میونسپل آفیسر شہباز خان سمیت دیگر ماتحت محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے مشران، بلدیاتی نمائندگان، ملکانان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل اور تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے شکایات کے فوری حل کےلئے موقع پر جبکہ دیگر مسائل متعلقہ فورم کےذریعے حل کرنے کےلیے ہدایات جاری کیں۔