ضلعی انتظامیہ دیر پائن نے پندرہ دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا

155

دیر لوءیر۔۔۔13 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ دیر پائن نے پندرہ دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا جس کے تحت ون ویلنگ،آتش بازی اور دریائے پنجکوڑہ میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ دیر پائن نے ضلع بھر میں موٹر سائیکل،سکوٹر پر ون ویلینگ،موٹر ساءیکل یا سکوٹرمیں شور مچانے والے سا ئلنسروں ،تیز رفتاری،اسلحہ کی نماءیش، ہوائ فاءیرنگ،کھلونا نما اسلحہ و بندوق،ہواءی فاءیرنگ،آتش بازی،آتش بازی پٹاخوں کی خریدوفروخت اور دریاءے پنجکوڑہ میں نہانے پر آج سے 28 جون تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیر دفعہ 188 پی پی سی کارروائی ہوگی۔