ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے بنائی گئی تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں نے انسداد بجلی چوری اقدامات شروع کر دیئے

128
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

راولپنڈی۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے بنائی گئی تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں نے انسداد بجلی چوری اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔تحصیل سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام اباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے احکام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد بجلی چوری اقدامات تیز کردئیے گئے ہیں۔آئی بی اور واپڈا کی ٹیموں نے بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ ندیم (لائن سپرٹینڈنٹ دھمیال) نے آئی بی سٹاف کے ہمراہ پیلو روڈ P.O رنیال راولپنڈی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی۔ اسلم ولد بوستان رہائشی پیلو کو بجلی کے میٹر سے گزرے بغیر براہ راست واپڈا کے کھمبے سے بجلی استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔

وہ اس غیر قانونی کنکشن کے ذریعے اپنے پڑوسی کو بجلی بھی فراہم کر رہا تھا۔ٹیم نے اس کا کنکشن منقطع کر دیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اس کا میٹر اور تار IESCO آفس لے گئے۔ انہوں نے صارف پر تقریباً 1900 یونٹس کا جرمانہ بھی عائد کیا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے پولیس کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ اس طرح مورگاہ’ ساگری ‘چوآ خالصہ’ روات ‘ ترنول سمیت راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں عملے کے ہاتھوں براہ راست کنکشن رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دے دی گئیں ہیں۔

راولپنڈی شہر میں ایک مقامی ہوٹل کے خلاف بجلی چوری میں ملوث ہونے کی وجہ ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں نیہمک ٹاؤن’ روات آر سی سی آئی اور کہوٹہ کے صنعتی یونٹ میں بھی کاروائی شروع کردی ہے۔ آئیسکو احکام کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث پولیس کو 13 مذید افراد کے خلاف کاروائی کے لیے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ رواں ماہ میں اب تک 67 افراد کے خلاف درخواستیں پولیس کو دی گئیں ہیں۔